قبضہ گروپ کا حملہ ، بچے کی انگلیاں کاٹ دیں ،کئی افرادزخمی

قبضہ گروپ کا حملہ ، بچے کی انگلیاں کاٹ دیں ،کئی افرادزخمی

موضع لکھا میں سوٹوں اور ڈنڈوں سے مسلح افرادنے دکانوں پر قبضہ کیلئے دھاوا بولا

لڈن(نامہ نگار )بااثرقبضہ گروپ کے مسلح افراد نے دکانوں پرقبضہ کرنے کے لئے محنت کش پرحملہ کردیاجبکہ کم سن بچے کی انگلیاں کاٹ دی ،کئی افرادزخمی ہوگئے ،ملزموں کی سرپرست پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی ۔ لڈن کے نواحی گاؤں موضع لکھا کے رہائشی محمد عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ اپنی ملکیتی زمین پر دکانیں تعمیر کررہا تھا کہ بااثر قبضہ گروپ کے مسلح افراد شوکت علی ،ابصارعلی،لیاقت علی اوریونس وغیرہ نے سوٹو ں اورڈنڈوں سے حملہ کردیا جبکہ کسی سے وارکرکے میرے کم سن بیٹے کی سے انگلیاں کاٹ دیں ،میرے اورمیرے بھائی سمیت کئی افراد کو شدیدزخمی کردیا ۔ لڈن پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا تاہم تھانے میں انہیں مہمان بناکررکھاگیاہے ۔ میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلایاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں