سرکاری حکم ہوا،کوٹ ادومیں مہنگا اورجعلی دودھ بکنے لگا

سرکاری حکم ہوا،کوٹ ادومیں مہنگا اورجعلی دودھ بکنے لگا

اسسٹنٹ کمشنر نے فی لٹر 75روپے ریٹ مقررکیا،فروخت 90روپے میں بھی جاری فوڈاتھارٹی نے کھلی چھٹی دے دی ،اعلیٰ حکام نوٹس لے کر کارروائی کریں :شہریوں کی اپیل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)دودوھ فروشوں نے ا سسٹنٹ کمشنر کا حکم ہوا میں اڑا دیا ، کوٹ ادو اور گرد و نواح میں کیمیکل ملے جعلی اورمضر صحت دودھ کی مہنگے داموں فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا،شہری مضر صحت دودھ پینے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ،انتظامیہ سمیت پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آنکھیں بند کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادوشہر کے مختلف علاقوں ریلوے روڈ ، نور شاہ روڈ ، بخاری روڈ ، سینما روڈ ، منڈی مویشی روڈ اور جی ٹی روڈ سمیت شہر کی اندرونی گلیوں میں مختلف مقامات پر کھلے عام جعلی اور کیمیکلز والا دودھ مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے اس کیمیکلز ملے دودھ سے شہری پیٹ سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔دو ماہ قبل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے دودھ کی دکانوں پر چھاپے مار کر انہیں دودھ کا فی لٹر ریٹ 75 روپے مقرر کیا تھامگر ودھ فروشوں نے اسسٹنٹ کمشنر کا حکم ہوا میں اڑاتے ہوئے 80 سے 90 روپے فی لٹر فروخت کررہے ہیں ۔ شہریوں اعجاز حسین، عابد حسین، استاد جاوید بھٹہ، ملک نعیم آرائیں، شیخ محمد اشرف، شیخ محمد ذیشان، شیخ اظہر ، رانا محمد ارشاد،ابوبکر و دیگر کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت دودھ فروخت کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑدیاہے ، شہریوں نے کمشنرڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں