میپکو ٹیموں نے ایک روز میں 80بجلی چور پکڑ لئے

میپکو ٹیموں نے ایک روز میں 80بجلی چور پکڑ لئے

ایک لاکھ17ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر23 لاکھ48ہزارروپے جرمانہ عائد

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں80بجلی چورپکڑلئے جبکہ ایک لاکھ17ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر23 لاکھ48ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔بتایاگیاہے کہ ایک روزقبل و ملتان میں ،ڈی جی خان میں14، وہاڑی میں4، بہاولپور میں 8 ، ساہیوال میں11 ،رحیم یار خان میں 10 بجلی چوروں کوجرمانہ کیاگیا۔ مظفرگڑھ میں13بجلی چوروں کو3لاکھ 78ہزار اورخانیوال میں7صارفین کو2لاکھ 16ہزاروپے سے زیادہروپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں