واسا کی ماہانہ بلوں کی وصولی کیلئے ڈس کنکشن مہم میں تیزی

واسا کی ماہانہ بلوں کی وصولی کیلئے ڈس کنکشن مہم میں تیزی

ایم ڈی واسا کی ریکوری ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم

ملتان( وقائع نگار خصوصی ) سیوریج اور واٹر سپلائی کے ماہانہ بلوں کی وصولی کے لئے شعبہ ریکوری کی ڈس کنکشن مہم میں تیزی آ گئی ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے بھی شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور ستمبر 2021 کے مہینے کے ریکوری ٹارگٹ کوپورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے انہوں ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد سمیت تمام ریکوری افسران کو ریکوری میں اضافے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے اور ستمبر کے مہینے کے لیے کم ازکم ٹارگٹ 6 کروڑ روپے مقرر کرنے کا بھی حکم دیا ہے انہوں نے اس دوران ریکوری سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ واسا اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والا ادارہ ہے جس کے اپنے تمام تر اخراجات کا انحصار صارفین سے وصول ہونے والے بلوں کی رقوم پر ہے ریکوری سٹاف دیرینہ واجبات کے ساتھ ساتھ کرنٹ ریکوری پر خاص توجہ مرکوز کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں