وہاڑی :کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ،درجنوں گاڑیاں بند

وہاڑی :کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ،درجنوں گاڑیاں بند

سیکرٹری آرٹی اے کامران نے خود چیکنگ کی ،لاری اڈے میں ویکسی نیشن کارڈ دیکھے

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)سیکرٹر ی ہیلتھ اور ڈی سی وہاڑی کی ہدایات پر سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور نے لاری اڈا میں ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کی ویکسی نیشن سمیت کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع بھر کے تھانوں میں درجنوں گاڑیاں بند کرڈالیں۔ لاری اڈا میں ویکسی نیشن کارڈ زچیک کئے گئے اور ڈرائیورز کو ویکسی نیشن بھی لگائی گئی ۔ کامران انور کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے اس موذی مرض سے شہریوں کو بچانا اولین ترجیح ہے ، ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز اپنی ویکسی نیشن لازمی کروائیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اس سے آپ کی اور شہریوں کی زندگیاں محفوظ ہونگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں