فلورملوں کی ہڑتال جاری ،آٹانہ ملنے پر عوام کا شدیداحتجاج

فلورملوں کی ہڑتال جاری ،آٹانہ ملنے پر عوام کا شدیداحتجاج

حکومت مطالبات منظور کرے تاکہ آٹے کا بحران پیدا نہ ہوسکے :فلورملزمالکان

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )آٹے کی عدم فراہمی پر مرد و خواتین نے گزشتہ روز شدید احتجاج کیا جبکہ فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے ۔فلورملز ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنما سجاد امین مدینہ فلور مل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظور ی تک ہڑتال جاری رہے گی ،حکومت مطالبات منظور کرے تاکہ آٹے کا بحران پیدا نہ ہوسکے ۔ دوسروں شہروں کی طرح ہمارا کوٹہ بھی برابر کیا جائے ،پرسنٹیج سابقہ سطح پر بحال کی جائے جبکہ اخراجات کی مد میں بھی نظر ثانی کی جائے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مارکیٹ میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے دو روز کا آٹا رہ گیا ہے اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو آٹے کی مہنگائی میں اضافے ساتھ ساتھ قلت میں بھی اضافہ ہوجائے گا جبکہ ہمارے 12یونٹ پر فی یونٹ چار بوری دی جاری ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔ دوسری طرف شہریوں نے آٹے کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کیا اورانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں