وزیر اعظم کا پروگرام گھریلو مرغبانی کامیابی سے جاری :ذاکرعلی

وزیر اعظم کا پروگرام گھریلو مرغبانی کامیابی سے جاری :ذاکرعلی

یکم اکتوبرکومزید 200 پولٹری یونٹس تقسیم کیے جائیں گے :اے ڈی لائیو سٹاک

وہاڑی(نمائندہ خصوصی،خبر نگار،نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں وزیر اعظم کا پروگرام گھریلو مرغبانی کامیابی سے جاری ہے حکومت کے وژن کے مطابق مرغبانی کی گھریلو صنعت کا فروغ،دیسی گوشت اور انڈوں کی بھر پور پیداوار کا حصول اولین ترجیح ہے ، جس کیلئے گھر یلو مرغبابی پروگرام کے تحت لوگوں میں یکم اکتوبر 2021کومزید 200 پولٹری یونٹس تقسیم کیے جائیں گے ، پولٹری یونٹس رعایتی نرخوں پر تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ گھریلو مرغبانی پروگرام سے دیہی خواتین، مویشی پال حضرات، کسان اور دیگر شہری مستفید ہو سکے ہیں اورمعاشی طورپر خود کو بہتر بنا سکیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں