افسران دیہی،بنیادی مراکزصحت کے دورے کریں:طارق محمود

افسران دیہی،بنیادی مراکزصحت کے دورے کریں:طارق محمود

صحت ِ عامہ کی معیاری اور مفت سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت جنوبی پنجاب کی اولین ترجیح

ملتان(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ صحت جنوبی پنجاب طارق محمود نے کہا ہے کہ تمام افسران جنوبی پنجاب کے دیہی مراکز صحت، بنیادی مراکز صحت اور سرکاری دیہی ڈسپنسریوں کے اچانک دورہ جات کریں تاکہ دوردراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صحت عامہ کی معیاری اور بروقت سہولیات فراہم کی جاسکیں یہ باتیں انہوں نے ہیلتھ سیکریٹریٹ کے تمام سیکشن افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ِ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت ِ عامہ کی معیاری اور مفت سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا محکمہ صحت جنوبی پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ اور افسران کی اچانک مانیٹرنگ سے دوردراز کے مراکز صحت میں لوگوں کو خدمات او رسہولیات کی فراہمی کومزید بہتر بنانے میں کافی مدد ملے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں