ضلعی صدرپی پی خانیوال مظہرعلی کی کارکنوں سے ملاقاتیں

ضلعی صدرپی پی خانیوال مظہرعلی کی کارکنوں سے ملاقاتیں

بلاول کے متوقع دورہ خانیوال کے حوالے سے مشاورت،بھرپوراستقبال کرینگے :کارکن

عبدالحکیم (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر) پیپلزپارٹی ضلع خانیوال کے صدر مظہر علی خان چوہان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے متوقع دورہ خانیوال کے حوالے سے کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اورپی وائے او ضلع خانیوال کے کنونشن سے خطاب کیا، کنونشن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، قبل ازیں کبیروالا اور عبدالحکیم میں بھی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا اور بلاول بھٹو کے دورہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کا بھر پور استقبال کرنے کا عہد کیا ، اجلاس میں صدرپی وائے او جنوبی پنجاب سید عارف ،سینئر نائب صدر ہمایوں خان، ضلعی صدر اعجاز اسد، رانا وقاص، جنرل سیکرٹری مطیع الرحمان، ٹکٹ ہولڈر سید واثق میر کرار، حیدر ارسلان شاہ ایڈووکیٹ، سٹی صدر چودھری انیس، غلام عباس سہو، چودھری اشفاق، عمران باٹی، چودھری مقصود ،سٹی صدر عبدالحکیم محمد افضل نوناری، جنرل سیکرٹری میاں ظفر ،ظفر شباب، رمضان ،شیخ اویس، اکمل چوہان ،میاں عبدالخالق اور حکیم مختار کھوکھر سیکرٹری انفارمیشن ضلع خانیوال ودیگر عہدیدار شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں