رواں سال میں جہازوں سے دو پرندے ٹکرانے کے واقعات

رواں سال میں جہازوں سے دو پرندے ٹکرانے کے واقعات

قومی ایئرلائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا

ملتان( نیوز رپورٹر) رواں سال اب تک ملتان میں جہازوں سے دو پرندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے ، قومی ائیر لائن کا ایک جہاز بھی پرندہ ٹکرانے سے متاثر ہوا ، تفصیل کے مطابق قومی ائیر لائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے ، ملک کے دیگر ائیر پورٹس کی طرح ملتان ائیر پورٹ پر بھی رواں برس جنوری سے ابتک 2 واقعات رونما ہوئے ہیں ، جہاں پر لینڈنگ کے دوران ایک قومی ائیر لائن اور ایک غیر ملکی ائیر لائن کے ساتھ پرندہ ٹکرایا ، جس پر دونوں جہازوں کو گراونڈ بھی کیا گیا تھا اور مکمل مرمت کے بعد جہازوں کو دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی ، ائیر انتظامیہ کے مطابق پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے اقدامات کر رکھے ہیں ، جبکہ مختلف مقامات پر شوٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران جہازوں کو پرندوں سے بچایا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں