ضلع ملتان میں خسرہ ،روبیلا بیماریوں کیخلاف مہم کا 15نومبر سے آغاز

ضلع ملتان میں خسرہ ،روبیلا بیماریوں  کیخلاف مہم کا 15نومبر سے آغاز

ضلع ملتان میں خسرہ اور روبیلا بیماریوں کے خلاف مہم 15 تا 27 نومبر 2021 تک منعقد کی جائے گی

ملتان(نیوز رپورٹر)ضلع ملتان میں خسرہ اور روبیلا بیماریوں کے خلاف مہم 15 تا 27 نومبر 2021 تک منعقد کی جائے گی۔جس میں 9 ماہ تا 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو MR کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔اس سلسلہ میں عوامی آگاہی مہم اور انتظامات کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد کیے گئے جن کی صدارت ڈاکٹر سید محمد علی مہدی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (PS) ملتان نے کی۔ اجلاس میں چوہدری محمد حسین ڈویژنل کنسلٹنٹ یونیسف ملتان، جمیل احمد ضلعی سپرنٹینڈنٹ ویکسینیشن، ڈاکٹر آصف محمود ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان’ڈاکٹر ذیشان گردیزی پروگرام ڈائریکٹر ادارہ ترقی صحت اور زاہد عباس ضلعی فوکل پرسن EPI کے ہمراہ دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں