دوران سفر لوکو موٹوز اور کوچوں کی خرابی معمول بن گئی

 دوران سفر لوکو موٹوز اور کوچوں کی خرابی معمول بن گئی

ماہ ستمبر میں چلتی ٹرینوں کے 21 انجن فیل اور 93 مسافر کوچیں خراب ہوئیں

ملتان(خبرنگارخصوصی)ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی اور رولنگ سٹاک کی مرمت پر عدم توجہ کے باعث دوران سفر لوکو موٹوز اور کوچوں کی خرابی معمول بن گئی، صرف ماہ ستمبر میں چلتی ٹرینوں کے 21 انجن فیل اور 93 مسافر کوچیں خراب ہوئیں۔ 29 کوچیں پریاڈک اوور ہالنگ کی مدت گزارنے کے باوجود میل ایکسپریسوں کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں جو کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلوے سسٹم پر دستیاب 1718 کوچوں میں سے 695 خراب پڑی ہیں اور ریلوے سسٹم پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کے لئے 31 کوچیں شارٹ ہیں جبکہ ماہ ستمبر کے دوران صرف 90 کوچوں کی مرمت کی جا سکی۔ دریں اثناء ماہ ستمبر میںٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح صرف 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں