ملتان میں ڈینگی کے وار مزید تیز ، نشتر ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

ملتان میں ڈینگی کے وار مزید تیز ، نشتر ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

آئی سو لیشن وارڈ 18 میں زیر علاج ملتان کے 4وہاڑی کے 2لیہ اور مظفرگڑھ کے 3،3مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی،وارڈ میں بستروں کی تعداد50کردی گئی

ملتان (نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 12 اور مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ,آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 33 ہو گئی صحت یاب ہونے پر 05 مریض ڈسچارج، بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں زیر علاج ملتان سے تعلق رکھنے والے 4 ،وہاڑی کے 2لیہ کے 3 مظفرگڑھ کے 3مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے ، اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 50 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے ، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی میں مبتلا 05 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ شبہ میں ایک مریض زیر علاج ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کو ڈینگی کے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں