نبی کریمؐ کی اسوہ حسنہ انسانوں کیلئے مشعل راہ :ڈاکٹر سعید الرحمن

نبی کریمؐ کی اسوہ حسنہ انسانوں کیلئے مشعل راہ :ڈاکٹر سعید الرحمن

سیرت کانفرنس میں لالہ رخ ،عبد الرحمن شاہین ، ڈاکٹر عدیلہ سعد کا بھی اظہار خیال

ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں عشرہ رحمت العالمین کے سلسلے میں شعبہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیر کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید الرحمن نے کہا کہ حضور نبی کریم کی آمد سے کائنات میں روشنی ہوئی آپ پوری امت کیلئے رحمت العالمین بن کر آئے ۔نبی کریمؐ کی اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے ۔رحمت اللعالمین کے درس انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے لالہ رخ (نمائندہ ،جماعت اسلامی) نے کہا کہ اس ماہ کے دامن میں محبوب رب العالمینؐ کی ولادت باسعادت اور سرکاردوجہاں ؐکی آمدکے جلوے ہیں،اور یہ جلوے مومنین کے دلوں کو روشن کررہے ہیں۔ علامہ عبد الرحمن شاہین نے طالبات کو ہدایت کی وہ حضور اکرم کی حیات طیبہ کا بھر پور مطالعہ کریں۔ ڈاکٹر عدیلہ سعد نے کہا کہ محسن انسانیت کی زندگی ہمیشہ کے لئے شعارومعیار ہے ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ حضور اکرمؐ کا کردار ہم سب کے لیے مثالی ہے تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عدیلہ سعد نے مقربین میں تعریفی شیلڈزتقسیم کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں