پاکستان فٹ بال کے ٹیلنٹ سے مالا مال ہے :اینڈی پیرش

پاکستان فٹ بال کے ٹیلنٹ سے مالا مال ہے :اینڈی پیرش

پلیئرز اکیڈمی مانچسٹرز کے کوچ کی ملتان آمد ،پی آئی اے کالونی میں فٹبال میچ دیکھا

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے پلیئرز اکیڈمی مانچسٹرز کے کوچ اینڈی پیرش ملتان پہنچ گئے ۔انہوں نے پی آئی اے کالونی فٹ بال گرائونڈ پر فیسٹیول میچ بھی دیکھا جس کا اہتمام انٹرنیشنل فٹ بالر عابد حسین کے ہوم ٹیکسٹائل کلب نے کیا تھا۔ اینڈی پیرش کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان فٹ بال کے ٹیلنٹ سے مالا مال ہے ،پلیئرز اکیڈمی مانچسٹرز پاکستان کے ٹیلنٹ کو گراس روٹ لیول پر نکھارنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے انٹرنیشنل فٹ بالر عابد حسین کی فٹ بال ٹیم کی پرفارمنس کو سراہا۔ عابد حسین نے کہا کہ پلیئرز اکیڈمی مانچسٹرز کے ساتھ پاکستان خاص کر ملتان میں فٹ بال پروموشن کیلئے مکمل تعاون کریں گے ۔اس موقع پر پاکستان کے سابق فٹ بال کپتان شرافت علی،فٹ بالرز غلام رسول خان ،تاج دین تاجی اور پی آئی اے کالونی کے سپورٹس آرگنائزرز محمد ابراہیم اور ملک جعفر نائچ بھی موجود تھے ۔ اینڈی ایرش کے ہمراہ اسلام آباد سے اے ایف ایل پاکستان کے جنرل سیکرٹری چودھری ذوالفقار بھی ملتان آئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں