ڈینگی تدارک، ضلعی محکموں کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

ڈینگی تدارک، ضلعی محکموں کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

ماحول کو خشک اور صاف نہ رکھنے والے پلازے اور کمرشل عمارتیں سیل کی جائیں،ڈی سی

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے تدارک کیلئے سرویلنس کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکموں کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا ہے کہ ماحول کو خشک اور صاف نہ رکھنے والے پلازے اور کمرشل عمارات سمیت دفاتر سیل کئے جائیں تاکہ ڈینگی لاورے کو افزائش کا موقع نہ مل سکے ۔ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بریفنگ بھی دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے ضلع کے تمام حساس مقامات پر صفائی کرکے جوہڑوں کے خاتمے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں