منڈی میں سبزی وپھل کی بولی کاجائزہ لے رہے :ملک شکیل

منڈی میں سبزی وپھل کی بولی کاجائزہ لے رہے :ملک شکیل

معیاری پھل اور سبزیوں کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی، منڈی کی نگرانی کی جا رہی

میلسی(نمائندہ دنیا)سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میلسی ملک شکیل عباس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہریوں کو معیاری پھل اور سبزیاں کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کیلئے سبزی منڈی کی بھر پور نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے حکم پر مارکیٹ کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیادوں پر فروٹ اور سبزی کی بولی کے عمل کا خود جائزہ لے رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ دکاندار اور آڑھتی حضرات ناجائز منافع خوری سے باز آ جائیں کیونکہ حکومت نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا جائیگا، اس موقع پر انہوں نے سبزی منڈی میں اپنی نگرانی میں بولی کا عمل مکمل کرایا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں