نشتر ہستال،2افراد میں ڈینگی کی تصدیق،تعداد11 ہو گئی

نشتر ہستال،2افراد میں ڈینگی کی تصدیق،تعداد11 ہو گئی

ملتان،مظفرگڑھ اور خانیوال کے ایک ایک مریض شبہ میں داخل،رپورٹس کا انتظار

ملتان(نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 2 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق،شبہ میں 3 مریض زیر علاج رپورٹس کا انتظار، آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں ملتان سے تعلق رکھنے والے 2افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی جبکہ ملتان مظفر گڑھ اور خانیوال کے ایک ایک مریض کو شبہ میں داخل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے ،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے 4 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں