کوٹ ادو،امام مسجد کا بیٹا اور 2 لڑکیاں اغوا، مقدمات درج

کوٹ ادو،امام مسجد کا بیٹا اور 2 لڑکیاں اغوا، مقدمات درج

سبطین کوٹ ادو چندہ مانگنے گیا مگر واپس نہ آیا،ریٹائرڈ واپڈا ملازم کی بیٹی بھی اغوا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)امام مسجد14 سالہ بیٹا اور 2 نوجوان لڑکیاں بھی اغوا کرلی گئیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ کا بستی پتل کا رہائشی امام مسجد عبدالغفور نتکانی کا 14 سالہ بیٹا محمد سبطین جو کہ مسجد کا چندہ اکٹھا کرتا تھا ایک ماہ قبل کوٹ ادو شہر چندہ مانگنے گیا اور غائب ہو گیا جسے کسی نامعلوم نے اغوا کرلیا جبکہ وارڈ نمبر 14 سی کوٹ ادو کے رہائشی ریٹائرڈ واپڈا ملازم بشیر احمد گرمانی کی نوجوان بیٹی ام مریم کو محسن کمہار اپنے دیگر ساتھیوں فرحان کمہار،عثمان کمہار فیض بخش کمہار اور نامعلوم کے ہمراہ اغوا کر کے لے گیاجبکہ وارڈ نمبر 14اے بکھی روڈ کے رہائشی فداحسین دایہ کی 17سالہ بیٹی حجاب مریم جو کہ مون پبلک سکول میں سکول ٹیچر تھی، گزشتہ روز سکول پڑھانے کیلئے گئی جسے راستہ میں نامعلوم اغوا کرکے لے گئے ، پولیس سٹی کوٹ ادو نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں