ملتان پبلک سکول سے منسلک30سال سے بند کھال فعال

ملتان پبلک سکول سے منسلک30سال سے بند کھال فعال

محکمہ انہار سے کھالہ کی پختگی بارے بھی پلان طلب کرلیا،کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد

ملتان( وقائع نگار خصوصی ) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر ملتان پبلک سے منسلک 30 سال سے غیر فعال کھال کو فعال کر دیا گیا۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے فعال کھالہ کا جائزہ دورہ کیا اور کہا کہ ملتان پبلک سکول کی 120 ایکڑ اراضی کیساتھ اطراف کی فصلوں کو پانی میسر ہوگا۔ محکمہ انہار سے کھالہ کی پختگی بارے بھی پلان طلب کیا گیا ہے کھالہ کی اصلاح سے پانی کے ضیاع پر قابو پایا جاسکے گا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کو ریونیو ریکارڈ کی جانچ اور کھالہ فعال کا ٹاسک سونپا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود، پرنسپل ایم پی ایس عظمی خان موجود تھیں۔علاوہ ازیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے مقامی کاشتکاروں نے ملاقات کی اور کھالہ کی فعالی اور پانی کی دستیابی پر بے حد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو دعائیں دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں