کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار :خضر افضال

کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ تیار :خضر افضال

ڈپٹی کمشنر کا ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کا جائزہ ، 4 غیرقانونی گنا خرید مراکز سیل کر دئیے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ،خبر نگار)ڈپٹی کمشنرمحمد خضر افضال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ، کاشتکاروں کو کھاد کی مقررہ نرخوں پر دستیابی اولین ترجیح ہے ، ضلع وہاڑی میں ڈی اے پی کھاد کی 2لاکھ بوریاں موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے مزید کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کیاجارہا ہے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے چک نمبر 51ڈبلیو بی اور 53ڈبلیو بی کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کو چیک کیا اور کہا کہ ریونیو سروسز کی فراہمی کو آسان اور شفاف بنایا جائے ۔ دریں اثنائڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے غیر قانونی گنا خرید مراکز پر چھاپے مار کر 4 غیرقانونی کانٹوں کو سیل کر دیا۔دوسری جانب اڈا ماچھیوال اور اڈا ٹھینگی میں مہنگے داموں کھاد کی فروخت میں ملوث ناجائز منافع خوروں کو 51 ہزار روپے سے زائد کے جرمانہ بھی کیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں