میپکووہاڑی،شعبہ آرآرای میں مبینہ کرپشن کے مزیدانکشافات

میپکووہاڑی،شعبہ آرآرای میں مبینہ کرپشن کے مزیدانکشافات

کاپر چوری سکینڈل، ملزم عرفان مجتبیٰ نے مبینہ کروڑوں کا سامان فروخت کردیا

میلسی (نمائندہ دنیا )میپکو سرکل وہاڑی شعبہ آرآرای میں مبینہ کرپشن کے مزید انکشافات ہوئے ہیں،ٹی آرڈبلیو کاپر چوری سکینڈل کے مقدمہ کے نامزد ملزم سابق لائن سپرنٹنڈنٹ آرآرای عرفان مجتبیٰ ممڑ نے کروڑوں روپے مالیت کا سامان فروخت کردیا،جس کی وجہ سے کئی جاری منصوبہ جات رک گئے ۔ چک نمبر 125/WB کی حاجی مٹھو والی آبادی کا بجلی منصوبہ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے منظور کروایا۔پولز لگا دیئے گئے جبکہ اس کا باقی سامان فروخت کردیا،جس کی وجہ سے منصوبہ ادھورا رہ گیا۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عرفان ممڑ نے ایکسین محسن نذیر اور ایس ڈی او رانا شمشاد کی مبینہ سرپرستی میں کروڑوں روپے کا سامان سٹور سے جاری کروا کر منصوبہ جات مکمل کروانے کے بجائے فروخت کردیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں