ذخیرہ اندوزی اور مہنگی کھاد فروخت کرنے پرجرمانے ، گرفتاریاں

ذخیرہ اندوزی اور مہنگی کھاد فروخت کرنے پرجرمانے ، گرفتاریاں

679کھاد کی بوریوں میں سے 368 بوریاں کنٹرول ریٹ پرفروخت کر دی گئیں

وہاڑی (خبر نگار)ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اتوار کے روز بھی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، دو روز میں 406 چھاپے مارے گئے ، ذخیرہ اندوزی اور مہنگی کھاد فروخت کرنے پر 4لاکھ 18ہزار روپے جرمانے ، 2 ایف آئی آر کا اندراج اور 2 گرفتاریاں بھی کی گئیں اور ذخیرہ شدہ 679 یوریا کھاد کی بوریوں میں سے 368 کھاد بوریاں کنٹرول ریٹ پر کسانوں کو فروخت کی جا چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے تاکہ انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں