آج کے طلبہ کل کے معمار ہیں:ڈاکٹر چودھری

آج کے طلبہ کل کے معمار ہیں:ڈاکٹر چودھری

گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی کے طلبہ بڑے بڑے عہدوں پر فائزہوئے :وائس چانسلر

ملتان(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر چودھری نوید نے کہا ہے آج کے طلبہ کل کے معمار ہیں جنہوں نے تعلیم کے میدان میں ترقی کرکے دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کرنا ہے مجھے فخر ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان سمیت دنیاکے ترقی یافتہ ممالک میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہے اور آج بھی فائز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دی ایمرسونین کی حلف برداری و طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈلز دیئے جانے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا ۔تقریب سے سابق صدر ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر عبد الرزاق شاہد، عبد الخالق چوہدری، ڈاکٹر امتیاز بلوچ، جہانگیر احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ فرخ نوید نے نومنتخب عہدیداروں صدر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، جنرل سیکریٹری بلال نعیم، سینئر نائب صدر حامد علی ہاشمی، نائب صدر مطلوب احمد شیخ، نائب صدر راؤ محمد اکبر، جوائنٹ سیکرٹری عبد المحسن شاہین، فنانس سیکریٹری عبد الخالق ودیگر عہدیداروں سے حلف لیا۔ آخر میں اولڈ ایمرسونین کے نام پر ذہین طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں