دھند اور سموگ کے باعث 2ٹریفک حادثات ،19افرادزخمی

دھند اور سموگ کے باعث 2ٹریفک حادثات ،19افرادزخمی

دھند اور سموگ کے باعث ٹریفک حادثات میں 19 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے علاقہ پرانا شجاع آباد روڈ پر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم ہوا جس میں اشرف،بشیر،حسن ،شبیر، خدیجہ،ذیشان، عبدالرحمن ،فاطمہ،بخش الٰہی، امبر ، صابرہ،فیاض ، بلال،نذیر ، خادم حسین ،وقار،راشدہ اور نسرین بی بی زخمی ہوئے ۔اطلاع پر ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ 5 کی حالت نازک ہونے پر انہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔علاوہ ازیں سموگ کے باعث دوسرا حادثہ بند بوسن پر پیش آیا جس میں ایک ٹرک کی رکشہ سے ٹکر ہوئی جس میں دو افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں