پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو ریلیف مہیا کیا: کامران یوسف

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو  ریلیف مہیا کیا: کامران یوسف

رہنما و صدرپی پی تحصیل بورے والا کامران یوسف گھمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غربت اور مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں کو ریلیف مہیا کیا

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)عوام دوست پالیسیوں کی بدولت آج پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں راج کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام ادوار حکومت میں ملک کی معیشت مضبوط ہوئی، صنعت کا پہیہ رواں دواں تھا جس کے نتیجہ میں ملک میں مہنگائی اور غربت میں کمی آئی اور لوگوں کو روز گار ملا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں