کھلی کچہریوں کا مقصد بروقت انصاف کی فراہمی:ڈاکٹر بشریٰ

کھلی کچہریوں کا مقصد بروقت انصاف کی فراہمی:ڈاکٹر بشریٰ

مظلوم کی داد رسی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جا ئیگا:ایس پی انویسٹی گیشن

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ،خبر نگار )ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی ڈاکٹر بشریٰ جمیل نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی جبکہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرکے اعتماد بحال کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی تعیناتی کے بعد ڈی پی او کمپلیکس وہاڑی میں کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سائلین کے بیٹھنے کا بھی انتظام تھا ،ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر بشریٰ جمیل نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی او امیر عبداﷲ خان نیازی کی ہدایت پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور مظلوم کی داد رسی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں