شکایات کا حل میرٹ پر کیا جائیگا :ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

شکایات کا حل میرٹ پر کیا جائیگا :ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

کوئی اہلکار کام کیلئے رشوت طلب کر ے مجھے بتائیں کارروائی کی جائے گی موسیٰ رضا کا ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ، بیرکوں، کچن،ہسپتال کا معائنہ کیا

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیرکوں، کچن اور ہسپتال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دوپہر کا کھانا بھی چیک کیا اور قیدیوں سے مسائل دریافت کئے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کھلی کچہری میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شکایات اورمسائل کو میرٹ پر حل کیا جاتا ہے ، اگر کوئی سرکاری افسر یااہلکار کسی بھی جائز کام کیلئے رشوت طلب کرتا ہے تو اس کی اطلاع مجھے دیں اگر کام میرٹ پر ہوا تو نہ صرف کام کیا جائے گا بلکہ اہلکار کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید بھی ان کے ساتھ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں