ایم ٹیگ چسپاں نہ کرنیوالی گاڑیوں کا موٹروے پر داخلہ بند

ایم ٹیگ چسپاں نہ کرنیوالی گاڑیوں کا موٹروے پر داخلہ بند

فیصلہ سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر جاری کیا گیا:موٹروے حکام

ملتان (کرائم رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق موٹروے پر چلنے والی تمام گاڑیاں جن پر ایم ٹیگ نہ لگا ہو کو 6 دسمبر کے بعد موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت نہ ہوگئی ۔ موٹروے حکام کے مطابق فیصلہ سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس کریم نے یہ حکم نامہ جاری کیا اور اس میں کہا گیا کہ کوئی بھی ایسی گاڑی جس پر ایم ٹیگ نہ لگا ہو اسے موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ شاہراؤں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں عوام تعاون کرے ۔ وہ تمام گاڑیاں جن پر ایم ٹیگ نہیں لگا وہ جلد از جلدایم ٹیگ لگوائیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ اس سلسلہ میں سیکٹر ایم فائیو ون کے تمام ٹال پلازوں پر آفیسر کی طرف سے تمام گاڑیوں کو ایم ٹیگ بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں