کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، ویکسی نیشن مہم مزید تیز، فیلڈ ٹیمیں متحرک

کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، ویکسی نیشن مہم مزید تیز، فیلڈ ٹیمیں متحرک

ریڈ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ،اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیمیں ہر شہری تک پہنچ رہی ہیں ،انسداد پولیو مہم کیلئے بھی اقدامات کا سلسلہ شروع :ڈپٹی کمشنر کی گفتگو

ملتان(کورٹ رپورٹر)کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، ویکسی نیشن مہم مزید تیز کر دی گئی ، فیلڈ ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن مہم مزید تیز کردی گئی اس سلسلے میں ریڈ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے جس کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ہر شہری تک ٹیمیں پہنچ رہی ہیں۔ کورونا ویکسی نیشن مہم کے ساتھ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بھی ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس میں روٹری انٹرنیشنل سمیت مختلف این جی اوز اور سول سوسائٹی کے اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ انسداد کورونا مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران ضلع کے سو فی صد بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے انجکشن لگائے گئے جبکہ کورونا کے خلاف جاری مہم کے دوران بھی ملتان صوبے بھر میں نمایاں پوزیشن پر ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کو ٹارگٹ دیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سے بچاؤ کیلئے ہر شہری کو ویکسین لگانے کیلئے فیلڈ ٹیمیں متحرک کی جائیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے دیا گیا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے ۔اس موقع پر ڈاکٹر شعیب گورمانی کی جانب سے کورونا اور پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں