صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم :ڈاکٹر ارشاد

صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم :ڈاکٹر ارشاد

ملتان(وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے ۔

ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں،رپورٹنگ میں جعلسازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہونا چاہیے ۔جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈینگی کنٹرول اقدامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تمام ہاؤسنگ کالونیوں کی صفائی یقینی بنائے گی۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوڑا کرکٹ تلف کرنے کا مناسب انتظام کرے جبکہ واسا پانی لیکیج مقامات کی مرمت یقینی بنائے ۔محکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں،ٹائر شاپس اور قبرستانوں کے چپے چپے پر سرویلنس کریں اورڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب سروس سٹیشن سمیت تمام مقامات فوری سیل کریں گی۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدایت کی کہ چاروں اضلاع اور تمام تحصیلوں میں سوشل میڈیا آگاہی مہم چلائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں