چوردکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے لے کر رفوچکر ہوگئے

چوردکان کے تالے توڑ کر ایک  لاکھ روپے لے کر رفوچکر ہوگئے

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)نا معلوم چور ایزی پیسہ شاپ کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے نقدی لے گئے ۔

بتایاگیاہے کہ موضع ٹبہ مستقل شرقی کے رہائشی بلال سہو کی پل ہزارہ پر واقع ایزی پیسہ شاپ کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ایک لاکھ روپے نقدی اٹھا کر لے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے چور کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں