معمولی جرائم میں ملوث 29 قیدی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ذاتی مچلکوں پر رہا

 معمولی جرائم میں ملوث 29  قیدی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ  سیشن جج کے ذاتی مچلکوں پر رہا

مظفرگڑھ، مونڈکا(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود رانا نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر سول جج میاں محمد نعیم سرور، سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل را ندیم اقبال اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں اسیران کی کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کی خوراک کا معیار چیک کیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 29 قیدیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم دیا۔ مزید برآں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہذا میں کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں