کوٹ ادو ، شہری رکشہ موٹرسائیکلوں ، نقدی سے محروم

کوٹ ادو ، شہری رکشہ  موٹرسائیکلوں ، نقدی سے محروم

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ایک ہی روز میں لوڈررکشہ سمیت 5موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔

قیمتی بکرے پیٹر انجن بھی چوری کرلیا گیا ،کریانہ کی دکان سے ہزاروں روپے نقدی بھی اٹھا لی گئی ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ گڑھی قریشی کے رہائشی محمد طارق کا لوڈر رکشہ ،صدر کوٹ ادو کے علاقہ تونسہ بیراج بیٹ قائم والا میں ریاض حسین رندکے گھر سے نامعلوم چور موٹر سائیکل،موضع دایہ چوکھا میں احسان اللہ کے گھر سے موٹرسائیکل اور 2بکرے ،چک نمبر 616 ٹی ڈی اے میں اعجاز مشوری اور مٹھو خان مشوری کی موٹرسائیکلیں،موضع کھر غربی میں محمد رفیق کے رقبہ سے نامعلوم چور پیٹر انجن ،تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ میں محمد ریاض کی دکان سے نا معلوم چور48ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں