مونڈکا:4سالہ مغوی بچہ 12گھنٹے کے اندر بازیاب

مونڈکا:4سالہ مغوی بچہ 12گھنٹے کے اندر بازیاب

مونڈکا (نامہ نگار)پولیس تھانہ قریشی نے 4 سال کا اغوا شدہ بچہ 12 گھنٹے کے اندر اندر بازیاب کروا لیا۔

والدین اور اہل علاقہ نے مظفر گڑھ پولیس کی کاوش کو سراہا۔تفصیل کے مطابق تھانہ قریشی کی حدود میں 4سالہ بچہ سمیع اللہ جو کہ گلی میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کو نا معلوم شخص نے اغوا کرلیا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ قریشی نے تلاش شروع کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے ڈی ایس پی صدر سرکل عمر حیات کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے 12 گھنٹے کے اندر اندر بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا ۔ اہل علاقہ اور والدین نے ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی کاوش کو سراہا اور ڈی ایس پی عمر حیات اور ایس ایچ او تھانہ قریشی عمار یاسر کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں