کسان اتحاد کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے :کامران یوسف

 کسان اتحاد کے احتجاج میں  بھرپور شرکت کرینگے :کامران یوسف

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)صدر پیپلز پارٹی تحصیل بورے والاکامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف بلاول بھٹو کی قیادت میں 27فروری کو اسلام آ باد کی طرف بھر پور احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

 سلیکٹڈ حکومت اس عوامی ریلے کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گی،بورے والا سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا قافلہ احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گا ۔21جنوری کو مہنگائی کے خلاف کسان اتحاد کے احتجاج میں بھی بھر پور شرکت کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں