بیوی کو چھپانے کا الزام لگاکر ایک شخص کی خاتون کوقتل کی دھمکیاں

بیوی کو چھپانے کا الزام لگاکر ایک  شخص کی خاتون کوقتل کی دھمکیاں

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ صدر نے خاتون کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

پولیس کو ثمینہ بی بی نے درخواست دی کہ یاسر نامی شخص اسکے گھر آیا اور کہا کہ اسکی بیوی کو گھر میں چھپایا ہوا ہے اسکو بتایا کہ اسکی بیوی کو نہیں جا نتی مگر اس نے پستول نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں