68بجلی چوروں کو ساڑھے 12لاکھ جرمانہ،23کیخلا ف مقدمہ

68بجلی چوروں کو ساڑھے 12لاکھ جرمانہ،23کیخلا ف مقدمہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 68صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

جنہیں 99ہزار854 یونٹس بجلی چوری کرنے پر12لاکھ 50 ہزارجرمانہ عائد کردیاگیاجبکہ 23بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔ڈی جی خان سرکل میں 39بجلی چوروں کو705148روپے جرمانہ عائداور22 مقدمات درج ہوئے ۔ ساہیوال سرکل میں 9بجلی چوروں کو182935روپے جرمانہ عائد اورایک مقدمہ درج، رحیم یار خان سرکل میں 17صارفین کو212000  جرمانہ عائداور بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو 150000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں