جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 34.42فیصد اضافہ

جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 34.42فیصد اضافہ

ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دئیے ،15جنوری تک ملک بھرکی جننگ فیکٹریوں میں 73لاکھ 84ہزار40گانٹھ کپاس آئی،15جنوری2021تک 54 لاکھ 93 ہزار138گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی،گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18لاکھ 90ہزار902گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زائدآئی ہے ، اضافے کی شرح 34.42فیصد رہی۔

 صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 38لاکھ 74ہزار3گانٹھ کپاس آئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل33 لاکھ66ہزار549گانٹھ کپاس سے 5لاکھ 7ہزار454گانٹھ زائدہے ، پنجاب میں اضافے کی شرح15.07فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 35لاکھ 10 ہزار 37 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 21 لاکھ26ہزار589گانٹھ کپاس سے 13 لاکھ83 ہزار448گانٹھ زائد ہے ،اضافے کی شرح 65.05فیصد رہی۔ 15جنوری2022تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 73 لاکھ58 ہزار527گانٹھ روئی تیار کی گئی، ملک میں 60جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔

ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 16ہزارگانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 71لاکھ 26 ہزار495گانٹھ روئی خرید کی ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کاٹن سیزن 2021-22میں خریداری نہیں کی ۔ غیر فروخت شدہ سٹاک2لاکھ41 ہزار545 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں