آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب حکومتی کارکردگی پر نالاں

آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب حکومتی کارکردگی پر نالاں

ملتان ( نیوز رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی تباہ کردیا ۔

پٹرول اوربجلی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے ہوشربا مہنگائی کو جنم دیا اور لوڈشیڈنگ کے باعث جینا محال ہوچکا ہے حکومت کہیں بھی عملی طور پر نظر نہیں آرہی ،چوروں ڈکیتوں نے عوام اور تاجروں کو کنگال کرنا شروع کررکھا ہے ۔ انہوں نے انجمن تاجران بھٹو شہید روڈ کے صدر ملک رمضان سیال کو ملتان سٹی کے نائب صدر کا نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بجلی گیس کے بھاری بل ادا کرکے بھی لوڈشیڈنگ مہنگائی برداشت کررہے ہیں۔

حکومت عملی اقدامات کرکے عوام تاجروں کو ریلیف دے بصورت دیگر بے روزگاری بڑھتی مہنگائی کرپشن اقرباء پروری اور امن وامان کے مسائل پیدا کرے گی جسے سنبھالنا پھر حکومت کے بس میں نہ ہوگا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام شبیر،حاجی عبدالعزیز،ملک نواز،جنوبی پنجاب کے کوآرڈینٹر رضوان لاشاری،رانا ارشاد،ملک عثمان،ملک عمران سیال اورفرحان زیدی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں