ایکسین واسا کی فرضی کارروائیاں،بستی نو گندے پانی میں ڈبو دیا

ایکسین واسا کی فرضی کارروائیاں،بستی نو گندے پانی میں ڈبو دیا

ملتان( وقائع نگار خصوصی )ایکسین واسا گلگشت کی فرضی کارروائیاں، بستی نو کو گندے پانی میں ڈبو دیا،ایم این اے ملک احمد حسین کے ڈیہڑ کے فون پر گاڑی بھیجی گئی جو چکر لگا کر واپس آگئی،واسا کا انجینئر فوٹو سیشن کروا کر دفتر واپس لوٹ آیا ،اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔

گزشتہ 20روز سے بستی نو کی سیوریج بلاک ہے ، جگہ جگہ گلیوں میں پانی جمع ہے جس سے بدبوپھیلنا شروع ہوگئی ہے ، بستی نو کے مکینوں نے متعدد بار شکایات درج کروائیں مگر واسا افسران اور اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،گلیوں میں گندے پانی کے باعث لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے ،واسا کا انجینئر بشارت کام کروانے کے بجائے ایم این اے اور واسا حکام کو خوش کرنے کیلئے فوٹو سیشن کروا کر دفتر واپس لوٹ آیا۔بستی نو کے مکینوں نے ڈی سی ملتان سے جعلی کارروائی ڈالنے واسا افسران کیخلاف کارروائی اور مسئلے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں