ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای راجن پور عامر رند کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای راجن پور  عامر رند کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

ملتان( وقائع نگار خصوصی )سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کی ہدایات پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ راجن پور نے ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای راجن پور عامر رند کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی ایچ ای ڈی جی خان نے بُری کارکردگی بارے مراسلہ جاری کر دیا مراسلے کے مطابق پی ایچ ای راجن پور،ماڑی ٹاپ ٹرائیبل ایریا میں جاری سالانہ ترقیاتی واٹر سپلائی سکیم میں ایک کروڑ جاری ہونے کے باوجود کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔اس سلسلے میں عامر رند کو ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں