جنوبی پنجاب میں 3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز

جنوبی پنجاب میں 3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز

ملتان،چوک سرورشہید( نیوز رپورٹر،نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔

 اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا اور اپنے ہاتھوں سے پولیو کے قطرے پلائے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ 24 جنوری سے شروع ہونے والی 3 روزہ مہم میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے ۔پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

محکمہ صحت کی 2991 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی.ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہسپتال،ڈسپنسری، بس، ویگن اسٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر بھی ٹیمیں موجو رہیں گی علاوہ ازیں چوک سرور شہید میںمحکمہ صحت کے ایم ایس ڈاکٹر ضیاء انجم کی سربراہی پولیو مہم کے آغاز پر آگاہی مہم کے سلسلہ میں پولیو واک کا انعقادکیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں