سکول کے بچوں کا رکشہ گہرے گڑھے میں الٹ گیا

سکول کے بچوں کا رکشہ  گہرے گڑھے میں الٹ گیا

سکندرآباد (نامہ نگار )کوٹلی نجابت میں ٹوٹے ہوئے مین روڈ پر سکول ٹائم بچوں سے بھرا رکشہ گہرے گڑھے میں الٹ گیا۔

جس سے رکشہ کا اگلا حصہ ٹوٹ کر الگ ہو گیا جبکہ معجزانہ طور پر سکول کے بچے محفوظ رہے ۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں اور رکشے کو گہرے گڑھے سے نکالا۔ معززین علاقہ محمد کلیم ، اصغر خان ترین، شاید سمرا، سعید سمرا، راؤ شہزاد عالم ،راؤ اکرم ، راؤ وقار صابر نے روزنامہ دنیا کے توسط سے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے روڈ کو بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں