تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،صحت کارڈ کا اجراء نہ ہوسکا

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،صحت کارڈ کا اجراء نہ ہوسکا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ہسپتال انتظامیہ کی غفلت،حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے صحت انصاف کارڈ کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اجراء نہ ہوسکا۔

تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو 10لاکھ تک انصاف صحت کارڈ کے تحت مریضوں کو نجی و سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات سمیت سرکاری ہسپتالوں میں دویات بھی فراہم کرنے کیلئے جاری کیا گیا تھا،مذکورہ انصاف صحت کارڈجس پر مریضوں کے چیک اپ کے بعدان کے فری ٹیسٹ اور انہیں دوائیاں بھی مہیا کی جانی تھی،ان دوائیوں کے لیے ٹینڈر بھی ہو چکے ہیں۔

مگر ہسپتال میں انصاف صحت کارڈ کے کاؤنٹر نہ بننے پر صحت انصاف کارڈپر کام شروع نہ ہو سکا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فوری طور پر انصاف صحت کارڈ کا اجرا کرایا جائے تاکہ غریب شہری حکومت پنجاب کی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں