عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح :حامدیارہراج

  عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح :حامدیارہراج

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)صوبائی وزیر خوراک سردارحامدیارہراج،سابق چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا نے حلقے کے دورہ کے دوران مختلف برادریوں کے سرکردہ افراداور وفودسے ملاقاتیں کیں۔

 سیاسی صورتحال اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مقامی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کی تعمیروترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام وسائل کارخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑدیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں پرزوردیاکہ وہ رابطہ مہم کو فعال بنائیں اور متوقع بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔بعدازاں انہوں نے حلقے کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فوتیدگی پر پسماندگان ولواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں