سیدنا صدیق اکبرؓکی تعلیمات امت کیلئے مینارہ نور ہیں:مقررین

سیدنا صدیق اکبرؓکی تعلیمات امت کیلئے مینارہ نور ہیں:مقررین

ملتان(خبرنگارخصوصی)بزم المعصوم کے زیر اہتمام خلیفہ اؤل سیدنا حضرت ابو بکر صدیقؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے عشرہ سیدنا صدیق اکبر منایا جا رہا ہے ۔

اس سلسلہ میں تاجدار صداقت کانفرنس صوفی عقیل معصومی کی رہائش گاہ پیپلز کالونی میں منعقد ہوئی۔صدارت ضلعی امیر پیر خواجہ صوفی محمد خلیل الطافی نے کی جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹی صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،پیر سید ناز محی الدین شاہ،پیر رانا حاجی اقبال الطافی،پیر مرزا افضال حسین الطافی،مہمانان خصوصی تھے ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یار غار رسولؐ سیدنا صدیق اکبرؓکی روشن تعلیمات امت محمدیہ کیلئے مینارہ نور ہیں ۔اہل بیت و صحابہ کرام کی محبت ہمارے دین کی اساس ہے اور یہی وہ عظیم جذبہ ہے جس سے سرفراز ہو کر امت مسلمہ دین و دنیا میں سرخروح ہو سکتی ہے ۔آج کی نوجوان نسل کو صحابہ کرام کی مقدس تعلیمات سے روشناس کرایا جائے ۔ کانفرنس سے صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،پیر عقیل معصومی،صوفی ندیم معصومی،صوفی سلیم معصومی،رانا اسامہ بشیر، حافظ اسامہ سلطان،صوفی اکبر معصومی،صوفی منظور الطافی،صوفی شبیر الطافی و دیگرز مقررین نے خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں