صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری ترجیح :میپکو چیف اللہ یار

 صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری ترجیح :میپکو چیف اللہ یار

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کہا ہے کہ میپکو ریجن میں سٹاف بھرپور استعدادکار کے ساتھ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے متحرک ہے ۔

 صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری ترجیح ہے ۔ ریجن بھر کے 240سے زائد شکایات سنٹرز/کسٹمرسروسز سنٹرز میں میپکو سٹاف تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ ہے اورصارفین کی آن لائن درج ہونے والی شکایات کا فوری طورپر ازالہ بھی ممکن بنایاجارہاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو ہیڈکوارٹر میں منعقدہ آن لائن کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سننے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کھلی کچہری کا مقصد صارفین کی شکایات کے ازالے پر توجہ مرکوز رکھناہے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو ریجن کے آپریشنل افسران کو ہدایات دی ہیں کہ محدود وسائل کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور صارفین کی شکایات کا ازالہ ممکن بنائیں ۔ علاوہ ازیں ملتان شہر کی نیوملتان سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں مینٹی نینس ورک کے دوران سیفٹی واک کے دوران مہراللہ یار خان نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمدکرکے قیمتی جانوں کا ضیاع ممکن ہے ۔ لائن سٹاف کی جانب سے ٹی اینڈ پی کے استعمال اور سیفٹی ہدایات پر عملدرآمدکرکے حادثات کی شرح میں کمی ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں