کمشنر ملتان کا بستی ملوک کا دورہ ، آٹا چینی سپلائی کی چیکنگ

کمشنر ملتان کا بستی ملوک کا  دورہ ، آٹا چینی سپلائی کی چیکنگ

ملتان،شجاع آباد،سکندرآباد( وقائع نگار خصوصی،سٹی رپورٹر،نامہ نگار )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بستی ملوک کا دورہ کیا اور مارکیٹوں میں پرائس لسٹ ڈسپلے ، آٹا چینی سپلائی چیک کی۔

 انہوں نے کھاد مارکیٹ، سپیشل پوائنٹس پر کھاد کی طلب و رسد کا جائزہ لیا۔انہوں نے پاکیزہ فلور ملز بستی ملوک کا بھی دورہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا۔دکانوں پر پرائس لسٹ ڈسپلے نا ہونے پر کمشنر ملتان نے برہمی کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں