بلدیاتی انتخابات میں متحرک کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی:خالدخاکوانی

 بلدیاتی انتخابات میں متحرک کارکنوں  کو ترجیح دی جائے گی:خالدخاکوانی

ملتان (کرائم رپورٹر)مسلم لیگ (ق) ملتان کے ضلعی صدر نواب خالد خان خاکوانی اور ضلعی جنرل سیکرٹری طارق زمان گجرنے کہا ہے کہ ق لیگ واحد سیاسی عوامی جماعت ہے۔

جس نے نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جو کسی بھی دور حکومت میں نہیں ہوئے ،اسی لئے عوام ق لیگ کے امیدوار وں کو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کرے ، بلدیاتی انتخابات میں متحرک کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں